پشاور (سی بی این سپورٹس)خیبرپختونخوا کے شایان آفریدی نے اسلام آباد میں منعقدہ پہلی مین ہارڈٹ گریڈ اے پلس قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے انڈر14 ٹائٹل اپنے نام کیا ، فائنل میںشا یا ن آفریدی نے محمد معاذ کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر قومی رینکنگ ٹائٹل جیت لیا۔ بوائز انڈر 18 سنگلز میں بھی شیان آفریدی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ایم یحییٰ کو کوارٹر فائنل میں شکست دی، تاہم سیمی فائنل میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر عصام الحق قریشی نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ پہلی مین ہارڈ ٹ گریڈ اے نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میںایک ہفتے تک جاری رہی جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
شا یان آفریدی کی نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
30
