Home پاکستاناوکاڑہ،پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

اوکاڑہ،پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

by adnan Shahid

اوکاڑہ (سی بی این پاکستان) اوکاڑہ میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں خان کالونی کے رہائشی ایک شخص پر بچی کو بہانے سے گھر لے جاکر نازیبا حرکات کرنے کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق بچی کے رونے کی آواز سن کر والدین اور اہلِ محلہ موقع پر پہنچ گئے۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ والدین، وکلا، صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کو سی سی ڈی اوکاڑہ کے حوالے کرکے شفاف اور فوری کارروائی کی جائے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسے مقدمات میں قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے۔