Home پاکستانلاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد

لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد

by adnan Shahid

لاہور (سی بی این پاکستان) لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے ایک فلیٹ سے ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی چند روز پرانی لاش ملنے پر علاقے میں شدید سنسنی پھیل گئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ صحافی محمد عمیر کے مطابق 3 ستمبر بروز جمعرات اسلام پورہ پولیس کو اطلاع ملی کہ احمد ہاسٹل کے فلیٹ نمبر 203 سے شدید بدبو آ رہی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی، فلیٹ کا دروازہ کھول کر دیکھا تو اندر ایک نوجوان خاتون کی لاش موجود تھی۔بعد ازاں شناخت کرنے پر معلوم ہوا کہ مقتولہ سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز رکھنے والی معروف بیوٹیشن اور ٹک ٹاکر ارشمہ تھی، جو سوشل میڈیا پر تو بے حد فعال تھی لیکن مبینہ طور پر نجی زندگی میں شدید تناؤ کا شکار تھی، ارشمہ کے والدین، بہن بھائی اور دیگر تمام قریبی رشتہ دار لاہور ہی کے رہائشی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اس فلیٹ میں بالکل اکیلی رہ رہی تھی، فلیٹ کے مالکان سے یہ کہہ کر فلیٹ کرائے پر لیا گیا تھا کہ وہ شادی شدہ ہے، درحقیقت ارشمہ غیر شادی شدہ تھی۔اسلام پورہ پولیس کو 3 ستمبر بروز جمعرات ایک فلیٹ احمد ہاسٹل فلیٹ نمبر 203 سے نعش ملنے کی اطلاع ملی،یہ شاید ایک روٹین کی کال تھی،پولیس موقع پر پہنچی شواہد اکٹھے ہوئے،نعش کو مردہ خانہ پہنچایا گیا اس دوران پتہ چلا کہ نعش ایک نوجوان خاتون ٹک ٹاکر اور بیوٹییشن کی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ارشمہ نے پھندا لگا کر اپنی جان خود لی ہے، پولیس کی کرائم سین ٹیم نے موقع سے تمام تر سائنسی شواہد اکٹھے کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کیا، لاش کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے اور جسمانی و کیمیائی نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں، حتمی فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، فی الوقت تمام ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ارشمہ کی لاش کو تدفین کیلئے اس کے والدین اور ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔