فیصل آباد (سی بی این پاکستان) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر حکومت سے پیٹرول سستا، لیوی اور آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے پاس عوامی مطالبہ ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں، حکمران پیٹرول سستا کریں، لیوی ختم کریں، آئی پی پیز سے جان چھڑائیں، آٹا مافیا پر قابو پائیں اور مہنگائی ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ شہباز سپیڈ صرف مایوسی پھیلانے اور مہنگائی بڑھانے کیلیے استعمال ہو رہی ہے، پمز ہسپتال میں سہولتیں تھیں نہ عملے کو تربیت دی گئی تھی، حکمرانوں کو اپنے اقدامات اور ناکامیوں پر شرم نہیں آتی، بنیادی مراکز صحت پرائیویٹائز کر کے نام مریم نواز سینٹر رکھا جا رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سوال کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جواب دیں کہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ بلوچستان میں بھی دھرنا شرع ہو رہا ہے، آئی پی پیز کے خلاف دھرنے پر 1300 کارکن گرفتار کیے گئے۔
شہباز سپیڈ صرف مایوسی پھیلانے، مہنگائی بڑھانے کیلیے استعمال ہو رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
23
