Home بین الاقوامیبھارتی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی روک لیا گیا

بھارتی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی روک لیا گیا

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این پاکستان) بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا، دریائے چناب کے بہاؤ میں ایک ہی دن میں 53 ہزار کیوسک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب کا پانی سلال اور بگلیہار ڈیمز میں روکا ہے۔دریائے چناب میں صبح 7 بجے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 74 ہزار کیوسک تھی، دن 12 بجے پانی کا بہاؤ کم ہوکر 31 ہزار کیوسک ہوگیا تھا۔دریائے چناب میں اس وقت مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔