Home پاکستانبیٹے کی پسند کی شادی پر ملزمان نے باپ کی ناک کاٹ دی

بیٹے کی پسند کی شادی پر ملزمان نے باپ کی ناک کاٹ دی

by adnan Shahid

رحیم یار خان: (سی بی این پاکستان) رحیم یار خان میں بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے اس کے باپ کی ناک کاٹ دی۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ رحیم یارخان کے علاقے جمال الدین والی میں پیش آیا جہاں بیٹے کی پسند کی شادی کی رنجش پر مسلح ملزمان نے ایک گھر پر حملہ کیا۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اسے گھر سے اغوا کرکے کھیتوں میں لے گئے تھے اور ناک کاٹ کرفرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔