Home پاکستانپارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم، خواتین خصوصی نشانہ

پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم، خواتین خصوصی نشانہ

by adnan Shahid

کراچی(سی بی این پاکستان) پارسل کی ترسیل کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرکے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے رقم طلب کرنے والا سائبر فراڈ کا نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔جعل ساز گروہ خود کو معروف کورئیر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ حاصل کرتا ہے۔ جعل ساز شہریوں کو فون کرکے کہتے ہیں کہ ان کا پارسل آیا ہوا ہے تاہم ڈیلیوری مکمل کرنے یا پتے کی تصدیق کے لیے موبائل فون پر ایک کوڈ موصول ہوگا جو انہیں بتا دیا جائے، جیسے ہی شہری واٹس ایپ پر موصول ہونے والا تصدیقی کوڈ کال کرنے والے شخص کو بتاتا ہے جعل ساز متاثرہ شخص کے نمبر پر اپنے موبائل فون میں واٹس ایپ رجسٹر کرکے اکاونٹ کا کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔اکاونٹ ہیک ہونے کے بعد جعل ساز متاثرہ شخص کے واٹس ایپ میں موجود رابطہ نمبرز کو استعمال کرتے ہوئے اس کے رشتہ داروں، دوستوں، ساتھیوں اور جاننے والوں کو پیغامات بھیجتے ہیں اور فوری مالی مدد کے نام پر رقم طلب کرتے ہیں۔