Home پاکستانپی ایچ ایف کا پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان

پی ایچ ایف کا پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی لیگ سے گراس روٹ لیول اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا، پروفیشنل کوچنگ اور ہاکی سٹرکچر متعارف ہوگا۔محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔