(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے اس پر حکومت کیا اعتراض ہے؟صوبائی وزیرا طلا عات شفیع جان نے کہا کہ یہ آزاد عدلیہ اور آزاد ججز کا انصاف پر مبنی فیصلہ ہے، ہم نے عدالت کو جو یقین دہانی کرائی ہے اس کا پاس رکھیں گے، عدالت سے میرٹ پر فیصلہ آیا ہے تو اس پر حکومت کا کیا اعتراض ہے؟شفیع جان نے کہا کہ جس میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ آیا اس میں ہمارا تو کوئی اِن پُٹ نہیں تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ابھی تک 27 ستمبر کے احتجاج کی کال برقرارہے، اب ہماری قیادت سرجوڑ کربیٹھے گی، اتحادیوں سے مشاوت ہوگی اور پھر آگے کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھاجائیگا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
عدالت کا فیصلہ میرٹ پر ہے، اس پر حکومت کا کیا اعتراض ہے؟ شفیع جان
3
