Home پاکستانآئی جی پی ذوالفقار حمید کی تبدیلی کا امکان، تین نام وفاق کو ارسال

آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تبدیلی کا امکان، تین نام وفاق کو ارسال

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی تبدیلی کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے اس اہم عہدہ کیلئے تین نام وفاق کو ارسال کر دیے،سرکاری ذرائع کے مطابق اس عہدہ کے لئے جن 3 ناموں کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سعید وزیر، عباس احسن، سہیل حبیب تاجک کے نام شامل ہیں۔