Home پاکستانجڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں، نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ پر پہنچ گئی۔موسلادھار بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاو? 9 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 11 فٹ ہے، راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔موسلادھار بارش کے باعث مری روڈ سمیت راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا جس کے بعد راولپنڈی واسا کی ٹیموں نے ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہے گا۔