اسلام آباد:(سی بی این پاکستان) وفاقی حکومت کیابتدائی 28 ماہ کیدوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپیکا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون2026 کے28 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کیمقامی قرضیمیں 16ہزار766ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 2ہزار 66 ارب روپیکا اضافہ ہوا۔ قرضوں میں اوسطاًہر روز 22 ارب 40 روپیسے زائد کا اضافہ بنتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق نگران حکومت کے آخری مہینیفروری2024 تک وفاقی حکومت کیقرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے جبکہ گزشتہ 28 ماہ میں ہونے والے اضافے کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ جون 2026 تک بڑھ کر 83 ہزار 642 ارب روپے ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکیمطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر59 ہزار 441 ارب روپے ہوا۔اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ22 ہزار 134ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر 24 ہزار 201 ارب روپے ہوگیا۔
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
4
