Home پاکستانکے پی پولیس کی استعداد کار میں اضافہ، بلٹ پروف اور جدید گاڑیاں دیدی گئیں

کے پی پولیس کی استعداد کار میں اضافہ، بلٹ پروف اور جدید گاڑیاں دیدی گئیں

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کردیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جدید گاڑیاں اور آلات پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں، جدید بلٹ پروف اے پی سیز مختلف اضلاع کے حوالے کر دی گئیں۔سی پی او کے مطابق ڈریگون اے پی سیز ٹانک، ہنگو اور سوات پولیس کے حوالے کی گئی ہیں، اس کے علاوہ دیگر اے پی سیز اپر دیر اور مانسہرہ پولیس کو فراہم کردی گئیں۔کوہاٹ اور تورغر پولیس کو بھی جدید گاڑیاں فراہم دی گئی ہیں جب کہ مردان، سوات، کوہاٹ اور بنوں کو ہائی ایس وینز فراہم دی گئی ہیں۔سی پی او کے مطابق ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور ٹیلی کمیونیکیشن کو بھی ہائی ایس وینز فراہم کی گئی ہیں، مختلف اضلاع اور یونٹس میں 33 لفٹرز تقسیم کردیے گئے، مختلف اضلاع کو 25 موٹر سائیکلیں بھی فراہم کردی گئیں۔آئی جی کے پی کے ذوالفقار حمید نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے میں لفٹرز مددگار ہوں گے، کے پی پولیس کی 84 اے پی سیز کی اپ گریڈیشن جاری ہے، اے پی سیز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، پولیس موبائلز کی سائیڈ آرمینگ بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید گاڑیوں سے پولیس کی آپریشنل استعداد مزید بہتر ہوگی، جدید اے پی سیز اور پک اپ گاڑیوں سے پولیس کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے، امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کو جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔