Home پاکستانکوئٹہ میں 300 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں 300 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

by adnan Shahid

کوئٹہ (سی بی این پاکستا ن) بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جدید بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، ملتان، کراچی اور پشاور کے بعد کوئٹہ میں بی آر ٹی منصوبہ شروع کیے جانے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ جدید بس منصوبے کی فیزبیلٹی اسٹڈی کے لیے پانچ غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق ان کمپنیوں میں سے ایک غیر ملکی کمپنی کو منصوبے کی فیزبیلٹی اسٹڈی کا کام سونپا جائے گا جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت 300 ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ منصوبہ 2032 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔