Home پاکستانبنوں میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 10دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 10دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

by adnan Shahid

بنوں (سی بی این پاکستان)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ان کے ٹھکانوں کی مسلسل نگرانی کی گئی، کارروائیوں کے دوران کواڈ کاپٹرز کے ذریعے بھی خوارج کو مثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک مدرسے کو خوارج نے مبینہ طور پر ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رکھا تھا،شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی سے قبل مدرسے کو خالی کرایا گیا، جس کے بعد مدرسے سے فائرنگ کے جواب میں خوارج کو فائرنگ اور کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔مزید کارروائیوں کے دوران درختوں کے نیچے چھپے خوارج اور موٹر سائیکل پر نقل و حرکت کرنے والے دہشت گردوں کو بھی کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 10دہشت گرد ہلاک اور 16زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کرنے کے ساتھ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔