فیصل آباد: (سی بی این پاکستان) موٹروے ایم 3 پر سمندری کے قریب مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق حادثہ ایم 3 پر کلومیٹر 1024 کے قریب پیش آیا، جہاں راجن پور سے لاہور جانے والی مسافر بس آگے جانے والے مزدا سے ٹکرا گئی، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ نیند آنا بتائی گئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو اداروں کے تعاون سے زخمیوں کو مزید طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں بس کا اسٹیورڈ محمد زبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 4 افراد معمولی زخمی ہوئے، حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
موٹروے ایم 3 پر مسافر بس اور مزدا میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
6
