Home بین الاقوامیمحسن نقوی کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

by adnan Shahid

تہران: (سی بی این پاکستان) وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے باہمی مفادات یقینی، علاقائی سکیورٹی و استحکام مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں، ایران سے تعلقات بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کیلئے انتہائی قابل قدر ہے۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران تمام شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہے، دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور تعاون گہرا کرنے سے باہمی مفادات یقینی ہوں گے اور علاقائی سکیورٹی و استحکام بھی مضبوط ہوگا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں، تہران سے تعلقات کو جامع انداز سے بڑھانے کیلئے اسلام آباد انتہائی سنجیدہ عزم کے ساتھ اقدامات کر رہا ہے۔