راولپنڈی: (سی بی این پاکستان) سکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث تھے، علاقے میں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
10
