Home پاکستانہنگو میں فورسز کا آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک، ایف سی افسر شہید

ہنگو میں فورسز کا آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک، ایف سی افسر شہید

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں فورسز کا آپریشن شینکئی بانڈہ دلن کے علاقے میں کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ایف سی ٹل سکاؤٹس کے لائٹ کمانڈو کیپٹن حمزہ شہید ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے دو اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں نگرانی اور کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ ہنگو میں فورسز کا آپریشن کیا گیا، جس میں 6دہشت گرد مارے گئے،