(سی بی این سپورٹس)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 5 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا آغاز 28 اگست سے ہوگا، جس کے افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ویمنز ایشیا کپ کا چھٹا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ اور چین شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کی ٹیمیں ہوں گی۔گروپ مرحلے میں ہر ٹیم دوسری ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر کو گروپ اے کی پہلی پوزیشن والی ٹیم اور گروپ بی کی دوسری پوزیشن والی ٹیم کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو گروپ اے کی دوسری اور گروپ بی کی پہلی پوزیشن والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔اے سی سی کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے، تمام مقابلوں کا آغاز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کا مقابلہ 6 ستمبر کو ہوگا، جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن ہے جبکہ بنگلہ دیش نے 2018 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا، بھارت تین مرتبہ 2012، 2016 اور 2022 میں ویمنز ایشیا کپ کا فاتح رہ چکا ہے۔
ویمنز ایشیا کپ 2026، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دبئی میں ہو گا
11
previous post
