Home پاکستانسپن بولر نعمان علی کا کاونٹی کرکٹ سے معاہدہ طے

سپن بولر نعمان علی کا کاونٹی کرکٹ سے معاہدہ طے

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این سپورٹس) پاکستان کے سپن بولر نعمان علی کا کاونٹی کرکٹ سے معاہدہ طے ہوگیا۔نعمان علی لنکاشائر کے ساتھ کاونٹی چیمپئن شپ کے آخری 6 میچز کھیلیں گے۔نعمان علی اگست کے آخر سے لے کر ستمبر تک کاو?نٹی چیمپئن شپ کے میچز میں شرکت کریں گے علاوہ ازیں نعمان علی 20 اگست کو نارتھمپٹن شائر کیخلاف ڈیبیو کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے کرکٹر نعمان علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پہلی بار کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے پرجوش ہوں۔