10
راولپنڈی: (سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اعظم ورسک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلہ میں 8 خارجی جہنم واصل ہو گئے۔ادھر ضلع دیر میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 خارجی دہشت گرد مار دیئے۔قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
