Home پاکستانخیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں کے بعد جانی و مالی نقصان کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

خیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں کے بعد جانی و مالی نقصان کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 29 جولائی سے جاری تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو چکے ہیں۔ بارشوں سے 103 گھروں کو بھی نقصان پہنچا، جن میں 39 مکمل جبکہ 64 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 1 مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ زیادہ تر حادثات گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث پیش آئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ایبٹ آباد، سوات، بونیر، خیبر، لوئر چترال، لوئر دیر، اپر دیر، مانسہرہ، مردان، پشاور، شانگلہ، صوابی اور اپر کوہستان شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔