Home پاکستانخانپور ہزارہ کے علاقے سنگڑا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

خانپور ہزارہ کے علاقے سنگڑا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

by adnan Shahid

خانپور ہزارہ: (سی بی این پاکستان) بالائی علاقہ سنگڑا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ملک مشتاق ولد شفیع کینام سے ہوئی ہے، مقتول کی بکریاں اس کے ہمسائے زبیر کی چراگاہ میں داخل ہوئیں جس پر تکرار ہوگئی، زبیر نے مشتعل ہو کر مشتاق پر فائرنگ کر دی۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کر دی، پولیس نے قاتل کی تلاش کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔