Home پاکستانسیکیورٹی خدشات: ٹانک میں یوریا کھاد کی خرید وفروخت اور ترسیل بند، اعلامیہ جاری

سیکیورٹی خدشات: ٹانک میں یوریا کھاد کی خرید وفروخت اور ترسیل بند، اعلامیہ جاری

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں یوریا کھاد کی خرید وفروخت اور ترسیل بند کر دی گئی، اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یوریا کھاد کی خرید وفروخت ، ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹانک نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع بھر میں یوریا کھاد کی خرید وفروخت اور نقل و حمل پر ایک ماہ کے لیے پابندی نافذ کر دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے دوران یوریا کھاد کی خرید و فروخت، ترسیل یا نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے شہریوں، کھاد ڈیلرز اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کیا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ضلع میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یوریا کھاد کے ممکنہ غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔