(سی بی این پاکستان )خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں سنیچنگ کے دوران فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعہ رونما ، ایف سی اہلکار قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ترناب کی حدود میں دلدار گڑھی کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق مقتول ایف سی اہلکار کا تعلق میروزے سے تھا، جو سنیچنگ کی کوشش کے دوران مزاحمت کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
چارسدہ میں سنیچنگ کے دوران فائرنگ، ایف سی اہلکار قتل
21
