Home پاکستانمعروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے

معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے

by adnan Shahid

لاہور:(سی بی این پاکستان) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ خاتون عائشہ شرافت نے صوبائی دارالحکومت کے تھانے نواب ٹاؤن میں درج کرایا ہے جس میں رجب بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ عائشہ شرافت نے بتایا کہ وہ 25 جولائی کو مقامی نجی کیفے میں دوستوں کے ہمراہ کھانہ کھانے گئی تھی وہاں2 لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے اس کی دوست سے بدتمیزی شروع کر دی۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ اس دوران ملزموں نے تھپڑ مارے اور پستول نکال لیے، میر شفیع نامی ایک ملزم نے اس موقع پر فائرنگ بھی کی۔دوسری جانب خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ رجب بٹ نے کروایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔