Home پاکستانپشاور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سویمنگ ایونٹ کا کامیاب انعقاد

پشاور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سویمنگ ایونٹ کا کامیاب انعقاد

by adnan Shahid

پشاور پریس کلب کے معزز ممبران کے بچوں کے لیے ائندہ اس سے بڑے ایونٹ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ ایم ریاض پریزیڈنٹ پشاور پریس کلب

کوشش ہے کہ گھٹن ماحول میں کام کرنے والے صحافی ایسے پروگراموں میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوں۔ ایم ریاض

پشاور (سی بی این پاکستان )پشاور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے معزز ممبران کے بچوں کے لیے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی سوئمنگ ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ساڑھے چار سو سے زائد بچوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور سوئمنگ ایونٹ سے جہاں بچوں نے لطف اٹھایا وہیں پر پشاور پریس کلب کے معزز ممبران بھی بچوں سے پیچھے نہیں رہے اور گرمی کو خوب مات دی۔ سوئمنگ ایونٹ کی نگرانی پشاور پریس کلب کے پریزیڈنٹ ایم ریاض جنرل سیکرٹری عالمگیر خان اور سپورٹس کمیٹی کے چئرمین کاشف الدین سید خود کر رہے تھے جبکہ ان کی معاونت عابد خان، ناصر نعیم، کبیر علی شاہ اور عاصم شیراز نے کی۔جبکہ ایونٹ کی تمام تیاریوں میں بھرپور کردار ادا کرنے والوں میں محمد اسرار، ظفر اقبال، احتشام بشیر پیش پیش رہے جبکہ سوئمنگ ایونٹ میں شرکت کرنے والے ساڑھے چار سو بچوں اور صحافیوں کے لیے ریفریشمنٹ اور لنچ کے انتظام میں فوڈ کمیٹی کے چئرمین شکیل صدیقی نے بھرپور کردار ادا کیا یاد رہے کہ ایونٹ کے اس کامیاب انعقاد میں پشاور پریس کلب کے پریزیڈنٹ ایم ریاض نے خصوصی دلچسپی اور مسلسل نگرانی اور رہنمائی کے ذریعے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بابا صحافت شمیم شاہد نے اس ایونٹ کی مکمل نگرانی کی۔ پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عالمگیر خان نے بھی انتظامات میں نہ صرف ساتھ رہے بلکہ مکمل تعاون اور رہنمائی کی جبکہ جائنٹ سیکرٹری گلزار خان اور فائنانس سیکرٹری ارشاد علی خان بھی سوئمنگ ایونٹ کی کامیابی میں سپورٹس کمیٹی کے ساتھ ساتھ رہے پشاور پریس کلب کے نائب صدر ضیاء الحق ممبر گورننگ باڈیز سیف الاسلام سیفی، سینئر صحافی فرید اللہ خان نے کمیٹی کے رہنمائی کی اور مدد کے لیے موجود رہے۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سوئمنگ ایونٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پشاور پریس کلب کے پریزیڈنٹ ایم ریاض نے کہا کہ پشاور کے صحافی بہت گھٹن ماحول میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں وہ جب اس سخت گرمی کے موسم میں صبح گھر سے نکلتے ہیں تو ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دے سکیں۔ پشاور پریس کلب کی کوشش ہے کہ وہ ایسے ایونٹ منعقد کرے کہ جہاں پر صحافی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارے اور انجوائے کریں اور زندگی سے لطف اندوز ہوں .