Home پاکستانخطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

by adnan Shahid

لندن: (سی بی این پاکستان) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔لارڈ ضمیر چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ، فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لئے قابل تحسین کاوشیں کیں، حکومت کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، انشائاللہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔