Home پاکستانوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 23 اراکینِ صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 23 اراکینِ صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیا

by adnan Shahid

پشاور (سی بی این پاکستان) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مختلف محکموں کے لیے 23 اراکینِ صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق علی شاہ کو ہاؤسنگ، عامر فرزند خان کو معدنی ترقی، سلطان روم کو اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، مرتضیٰ خان ترکئی کو زراعت، فتح الملک علی ناصر کو ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، زرعالم خان کو ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات، محمد ریاض کو کھیل و امورِ نوجوانان، عبد الکبیر خان کو اعلیٰ تعلیم، محمد نعیم کو ریونیو اینڈ اسٹیٹ، محمد اعظم خان کو زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود و خواتین کو بااختیار بنانے، آصف خان کو خزانہ، زبیر خان کو آبپاشی، شفیع اللہ کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، شرافت علی کو مواصلات و تعمیرات، محمد یامین کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، اشفاق احمد کو بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی، رجب علی خان عباسی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم، محبوب شیر کو لائیوسٹاک، شیر علی آفریدی کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات، عبیدالرحمان کو اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، جوہر محمد کو ٹیوٹا، زرشاد خان کو صنعت و تجارت جبکہ زاہد اللہ خان کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔