Home پاکستانرستم میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت منہدم، 2 کمسن بچے جاں بحق

رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت منہدم، 2 کمسن بچے جاں بحق

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے عرفان نگر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 کمسن بچے جاں بحق جبکہ ماں اور 14 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ماں اور 14 سالہ بیٹی کو مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت منہدم ہونے کے اس دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 2 سالہ محمد حسین اور ایک سالہ زنیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔