اسلام آباد: (سی بی این سپورٹس) ورلڈ جونئر سکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان جونئر اسکواش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کینیڈا روانہ ہو گئی۔ورلڈ جونئر سکواش چیمپئن شپ 20 سے 31 جولائی تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی، جس میں 24 ممالک کے 19 سال سے کم عمر کے 185 کھلاڑی حصہ لیں گے۔قومی ٹیم کے ہمراہ منیجر منصور زمان اور ہیڈ کوچ فہیم گل بھی کینیڈا روانہ ہوئے ہیں، عبداللہ نواز، نعمان خان، محمد عمیر عارف اور یحییٰ خان ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔قومی جونئر سکواش ٹیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرے گی۔
پاکستان جونئر سکواش ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ
19
