Home کھیلپاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے پلان تیار کر لیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا 5 شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا، کھلاڑیوں کی فٹنس، تیکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی اور رویے کا جائزہ لیا جائے گا۔غیر ملکی کوچز کھلاڑیوں کو 1 سے 5 تک نمبر دیں گے اور سلیکشن کیلئے 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر لینا لازمی ہوں گے۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ جی پی ایس ٹریکنگ اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے لیا جائے گا، مجوزہ سلیکشن کا معیار حتمی منظوری کے لئے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شفاف، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی انتخابی نظام اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔