(سی بی این سپورٹس)ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ فائنل مقابلوں میں انڈر 13 بوائز کیٹیگری میں عاقب شاہ نے حذیفہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ انڈر 13 گرلز میں عائشہ نے ہمنا کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انڈر 17 بوائز کے فائنل میں طلحہ نے عبدالباسط کو شکست دی، جبکہ انڈر 17 گرلز کے فائنل میں ابیرہ نے ہنا کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ٹورنامنٹ کے اختتامی موقع پر مہمانِ خصوصی، بیڈمنٹن پروموٹر صوفیان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور کیش پرائز تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیف کوچ شفقت اللہ،کوچز حیات اللہ،فرازاحمداور فیمیل کوچ بشرا موجود تھے۔مہمانِ خصوصی اور بیڈمنٹن پروموٹر صوفیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بیڈمنٹن کے فروغ کے لیے ہمیشہ حاضر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے جونیئر کھلاڑی ہوں یا سینئر، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا اور بیڈمنٹن کو مزید فروغ دینا ان کا مشن ہے، اور وہ مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔تقریب کے دوران پاکستان کے ممتاز کھلاڑی قاری محمد عدنان اور نجم الثاقب کو فتح پور بیڈمنٹن چیمپئن شپ اور لاہور بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر خصوصی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔فتح پور اور لاہور بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑی قاری محمد عدنان اور نجم ثاقب نے کوچ حیات اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں یہاں مدعو کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی اور خصوصی اعزاز سے نوازا، جس سے ہمارا حوصلہ مزید بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کامیابیوں کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی مزید محنت کرکے پاکستان اور خیبر پختونخوا کا نام روشن کریں گے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیات اللہ، کوچ بشرا ٹورنامنٹ آرگنائزر نے کہا کہ انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا، جس میں ہمیں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں، جن کی مزید تربیت اور رہنمائی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں یہی کھلاڑی صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔
انٹر اکیڈمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ شاندار انداز میں اختتام پذیرپ
29
