Home پاکستانچارسدہ پولیس کی کامیاب کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان ہلاک

چارسدہ پولیس کی کامیاب کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان ہلاک

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)چارسدہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان سجاد کے قتل، اقدام قتل اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہی کولالئی روڈ پر پیش آیا، جہاں معمول کی گشت کے دوران پولیس کو مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ایمل ولد واجد اور اشرف ولد شریف اللہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کا تعلق خربیلہ پڑانگ سے تھا، جبکہ دوسرا افغانستان کا رہائشی تھا اور حالیہ عرصے میں پڑانگ میں مقیم تھا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو پستول، چار موبائل فون، ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔برآمد شدہ اسلحہ اور دیگر سامان کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔چارسدہ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان 17 سالہ سجاد قتل کیس، اقدام قتل اور راہزنی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔