(سی بی این پاکستان)اللہ رکھا پیپسی ایک معروف پاکستانی کامیڈین اور اسٹیج پرفارمر تھے جو اپنی مزاحیہ پرفارمنسز کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔اللہ رکھا پیپسی نے مختلف نیوز چینلز کے کامیڈی شو میں بھی کام کیا، اپنی آخری سانسوں تک وہ ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے رہے۔کامیڈین کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا، اس حوالے سے نجی ٹی وی کے میزبان اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام اسٹوری پر کامیڈین کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ‘میرے لاڈلے فنکار دوران ریکارڈنگ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسے۔اللہ رکھا پیپسی کی موت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا۔
پاکستان کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کرگئے۔
13
