Home پاکستانپشاور: حیات آباد میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پشاور: حیات آباد میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)پشاور کے علاقے حیات آباد می گشت کے دوران دو مسلح افراد نے اہلکاروں پر پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، اس دوران اشتہاری و پولیس کو مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ تاتارا میں اے ایس آئی عبدالنصیر خان کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ شاہ کس کی جانب سے آنے والے دو مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔فا ئر نگ کے نتیجے میں مسلع ملزمان میں ایک ملزم زخمی ہو گیا،جبکہ پولیس مقابلہ کے دوران اہلکار محفوظ رہے، بعد ازاں حیات آباد فیز ون قبرستان کے قریب ایک زخمی شخص ملا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت زاہد، سکنہ رشید گھڑی کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت شیراز، سکنہ حیات آباد فیز ٹو کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم زاہد سال 2024 کے ایک قتل کیس سمیت مجموعی طور پر چار سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ فرار ہونے والا ملزم شیراز بھی متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کر لی ہے، ملزم کو طبی امداد کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔