( سی بی این پاکستان) پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زاءد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم، حملے کی نوعیت اور اس کی سرکاری تصدیق کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوءی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید زخمی افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا، اس حوالے سے ہسپتال ذرائع نے تصدیق کرتے ہوءے بتایا کہ مجموعی طور پر پانچ زخمی ہسپتال لائے گئے، جن میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں،ذرائع کے مطابق دو معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، جبکہ تین زخمی تاحال زیر علاج ہیں،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی عمریں 15 سے 80 سال کے درمیان ہیں، جن میں 80 سالہ شیر مست، 45 سالہ منور، 15 سالہ مجاہد، 22 سالہ سیما بی بی اور 16 سالہ نیدا بی بی شامل ہیں، یہ تمام افراد حسن خیل کے علاقے شاہ مت خیل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔مقامی سطح پر اسے مبینہ ڈرون حملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں یا متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے،
حسن خیل میں مبینہ ڈرون حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی
14
previous post
