(سی بی این پاکستان) پاکستانی اداکارہ سجل علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں ان کی ہاؤس ہیلپ نے ڈرامہ سیریز یقین کا سفر اور زنجیریں میں سے اپنا پسندیدہ ڈرامہ منتخب کیا اور دلچسپ رائے دی،پاکستانی اداکارہ سجل علی اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں میں خاصی مقبول ہیں، وہ ان دنوں ڈرامہ سیریل زنجیریں میں ربیعہ کے کردار کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ یقین کا سفر جیسے مقبول ڈرامے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔حال ہی میں سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنے دو مشہور ڈراموں کے بارے میں دلچسپ گفتگو کرتی نظر آتی ہیں، اور ویڈیو میں سجل علی اپنی ہاؤس ہیلپ سے سوال کرتی ہیں کہ انہیں کونسا ڈرامہ زیادہ پسند ہے،اس پر ہاؤس ہیلپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین کا سفر زیادہ پسند ہے، جبکہ زنجیریں بھی اچھا ہے، مگر یہ زیادہ بہتر ہے، شائقین نے کہا کہ یہ ڈرامہ سمجھنے میں آسان، سادہ اور زیادہ دلچسپ ہے، جبکہ زنجیریں میں بار بار آنے والے مسلح کرداروں کا انداز کم پسند آیا۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر ردعمل دیا اور دونوں ڈراموں پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ خاص طور پر ساجل علی کے کردار اور ان کی پرفارمنس کو دوبارہ سراہا جا رہا ہے۔
سجل علی کے ڈراموں یقین کا سفر اور زنجیریں پر شائقین کے دلچسپ تبصرے
15
previous post
