Home کھیلاولمپکس 2028 میں ٹی 20 کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے کو تیار

اولمپکس 2028 میں ٹی 20 کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے کو تیار

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں ٹی 20 کرکٹ کی واپسی کے لیے باضابطہ کوالیفائنگ نظام کا اعلان کر دیا ہے،اس فیصلے کے تحت پہلی مرتبہ آئی سی سی اولمپکس کوالیفائر ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا، جس کے ذریعے آخری ٹیموں کا انتخاب ہوگا،
اولمپکس 2028 میں میل اور فی میل ٹی ٹونٹی ایونٹ میں 6-6 ٹیمیں شامل ہونگی، آئی سی سی کے مطابق افریقا، ایشیا، یورپ اور اوشیانا سے کم از کم ایک، ایک ٹیم کی نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ عالمی سطح پر متوازن شرکت ممکن ہو سکے،آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پانچ ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس اور ٹی 20 رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کریں گی، چھٹی اور آخری نشست 2027 کے آئی سی سی اولمپکس کوالیفائر ٹورنامنٹ کے ذریعے دی جائے گی۔یہ پہلا موقع ہوگا جب اولمپکس کے لیے باقاعدہ عالمی کرکٹ کوالیفائر منعقد کیا جائے گا۔ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے نتائج کے بعد آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا اور برطانیہ نے اپنے اپنے براعظموں کی بہترین اہل ٹیموں کے طور پر اولمپکس میں شرکت یقینی بنا لی ہے،اولمپکس 2028 میں ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کے حوالے سے آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز چونکہ کئی ممالک کی مشترکہ کرکٹ ٹیم ہے، اس لیے وہ براہ راست اولمپکس میں حصہ لینے کی اہل نہیں، تاہم اگر کیریبین ٹیمیں مقررہ مدت تک ٹاپ آٹھ رینکنگ میں شامل رہیں تو خطے کی نمائندہ ٹیم کے انتخاب کے لیے الگ کیریبین کوالیفائر منعقد کیا جائے گا۔میزبان ملک امریکا مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں مردوں اور خواتین دونوں ایونٹس میں براہ راست شرکت کا اہل ہوگا، آخری کوالیفائنگ مرحلے میں مردوں اور خواتین کی آٹھ، آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔