Home پاکستانکراچی کی مختلف کچرا کنڈیوں اور سڑک کنارے سے 6 ماہ کے دوران 12 نومولود لاشیں ملی ہیں،

کراچی کی مختلف کچرا کنڈیوں اور سڑک کنارے سے 6 ماہ کے دوران 12 نومولود لاشیں ملی ہیں،

by adnan Shahid

کراچی (سی بی این پاکستان) اس سال کے چھ ماہ کے دوران شہر قائد کی مختلف کچرا کنڈیوں،سڑک کنارے سے اب تک 12 نومولود لاشیں مل چکی ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن اور ریسکیو کے حکام نے بتایا ہے کہ نومولود لاشوں میں 4 بچیوں کی تھیں اور 8 بچوں کی لاشیں تھیں۔ جنوری میں 2 بچیاں اور 3 بچوں کی نومولود لاشیں ملیں،اپریل میں 3 بچوں کی نومولود لاشیں ملیں۔ مئی میں 2 بچیاں اور 1 بچے کی نومولود لاش ملیں۔اسی طرح حالیہ ماہ جون میں 1 بچے کی لاش ملی ہے۔