اتوار, جون 14, 2026
Home پاکستانبرطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج

برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com
0 comments

ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نفرت انگیز  بیانات  پر میر پور کے  رہائشی  عمران شیخ کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم  نے برطانیہ  میں عوامی اجتماع میں  ریاستی اداروں کے خلاف  اشتعال  انگیز  اور  توہین  آمیز  بیانات  دیے۔

عمران شیخ کے خلاف تھانہ سٹی میرپور میں 504،505،406 اور 123 اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم  نے برطانیہ میں عوامی اجتماع میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز  اور توہین آمیز بیانات دیے۔ مقدمہ ریاست کے خلاف عوام کو اکسانے، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان  پہنچانےکے لیے نفرت انگیز تقاریر کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے قومی اداروں کے سربراہان کے خلاف نامناسب  اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔

banner

پولیس نے مستند شواہدکی بنیاد پر مقدمےکا اندراج کرکے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment