اتوار, جون 14, 2026
Home پاکستان1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار

1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار

Warning: Camera accessories you shouldn’t buy cheap

by cbnpakistanoffical@gmail.com
0 comments

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن کراچی میں ٹوٹی سڑکیں ہیں اور 18 سال سے کرپٹ حکومت قائم ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ اگر کراچی سے برآمدات سے فروغ نہیں مل رہا تو باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟ صنعتوں کے بندش سے کاروبار خلیجی ممالک کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے، کراچی میں ٹوٹی سڑکیں ہیں،18 سال سے کرپٹ حکومت قائم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی تقریر میں کراچی کا ذکر نہیں ، 2100 ارب روپے سندھ کو دے رہے ہیں، یہ پیسے سندھ کے مختلف شہروں کے میئرز کو دیں، صرف کراچی کو نہیں دیں۔

banner

فاروق ستار کا کہنا تھاکہ  26 ویں اور 27 ویں ترمیم کو سپورٹ کیا ہماری باری پر ریڈ لائن آگئی، آئین میں بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانا ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment