اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں تازہ علاقائی صورتحال اور مسائل کے حل کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دینے پر اتفاق کیا۔دوران گفتگو دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کو آگے بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
6
