کراچی: (سی بی این پاکستان) پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے باہمی گفتگو کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔حال ہی میں منیب بٹ نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ازدواجی مسائل کو عام کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی گفتگو کی۔اداکار نے کہا کہ آج کل متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور دیگر جوڑے اپنے ذاتی اختلافات کو عوام کے سامنے لے آتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف آن لائن بیانات دیتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں ہے۔منیب بٹ کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث لانے سے گریز کرنا چاہیے اور انہیں باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میاں بیوی کے درمیان معاملات بات چیت سے حل نہ ہوں تو خاندان کے بزرگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے، تاکہ وہ صلح صفائی میں اپنا کردار ادا کریں اور مسائل کے حل میں مدد فراہم کریں۔اداکار نے ذاتی اور ازدواجی معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ ایسے مسائل کو عوامی بحث بنانے کے بجائے نجی طور پر حل کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔
میاں بیوی اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر نہ لائیں: منیب بٹ
2
