Home پاکستانخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاد میں توثیق کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاد میں توثیق کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا میں نافذ کئے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کی آئینی توثیق کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی گئی۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل سپیکر اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش کی۔