Home پاکستانحنا جاوید قتل کیس: اہلِخانہ کا نجی استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ

حنا جاوید قتل کیس: اہلِخانہ کا نجی استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ

by adnan Shahid

راولپنڈی(سی بی این پاکستان)راولپنڈی میں حنا جاوید کے قتل کے معاملے پر اہلِ خانہ نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں نجی استغاثہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مقتولہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ تفتیش کا رخ موڑنے اور پولیس کی مرضی کا چالان جمع کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹ میں 3 مقامات پر فیصل اصغر کی نشاندہی ہوئی ہے۔حنا جاوید کے اہلِ خانہ نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ قتل کا تمام تر الزام گھریلو ملازم پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔