واشنگٹن: (سی بی این پاکستان) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترک صدر اردوان کو حوثیوں کے خلاف کارروائی کا کہہ سکتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی سعودی مفادات کو نشانہ بنا کر ’انتہائی برا‘ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ صدر اردوان وہی کچھ کریں گے جو میں ان سے کرنے کو کہوں گا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے بارے میں بہت جلد کوئی فیصلہ کریں گے۔امریکی صدر نے یہ معاملہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب ایک روز قبل ہی انہوں نے یہ کہا تھا کہ ایرانی رہنماؤں کی ہلاکت کے معاملے پر شاید ہم نے ضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کیا تھا تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
2
