صوفیہ: (سی بی این پاکستان) بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا جس کے بعد 11 ملاح لاپتہ ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق حادثے کے بعد پانچ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ ملاحوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حملے میں دو مال بردار جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک سمندر میں ڈوب گیا۔واقعے کے بعد بلغاریہ نے روسی سفیر کو طلب کرلیا تاہم بلغاریہ کی حکومت نے حملوں کا براہ راست الزام روس پر عائد نہیں کیا۔بلغاریہ کے وزیراعظم رومن رادیف کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے روسی فیڈریشن کو فائدہ پہنچ رہا ہے، یورپی یونین اور یوکرین نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ بحیرہ اسود یوکرین میں روسی جنگ کے باعث کشیدگی کا ایک اور محاذ بن چکا ہے اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔
بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ
2
