2
پیرس: (سی بی این پاکستان) فرانس میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔پیرس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر آگئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ایکشن لیا، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا، کئی طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔فرانس میں طلبہ کے احتجاج کا بنیادی مطالبہ تعلیمی نظام میں بہتری ہے، اساتذہ کی کمی دور کرنا اور سکولوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔
